خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول میں تقریب منعقد

Autism Resource Center started in District Jinnah Public School
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی کی زیر صدارت خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں خصوصی بچوں نے ثقافتی رقص، ٹیبلوز ، نغمے اور ملی ترانے پیش کئے جس کو حاضرین نے خوب سراہا۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 12دسمبر 2023)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی افراد معاشرے کے اہم فرد ہیں جنہیں کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

پنجاب حکومت خصوصی بچوں کو مفت تعلیم اور زندگی کی دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے تا کہ ہر سطح پر ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ ان اساتذہ اور والدین کو سلام پیش کرتے ہیں جو ان خصوصی بچوں کو تعلیم وتربیت فراہم کر کے معاشرے کا ایک مفید شہری بنانے میں قلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ آج ان بچوں نے جو شاندار پرفارمنسز پیش کیں وہ قابل تحسین ہیں۔انہوں نے خصوصی بچوں کی شاندار کارکردگی پر بچوں کو دو لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن آفیسر اسد اللہ، فوکل پرسن برائے سپیشل ایجوکیشن عذرامصطفیٰ، سکول پرنسپل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول میں تقریب منعقد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!