Dengue Patient

پنجاب کے مختلف اضلاع سے ڈینگی کے مزید77 مریض رپورٹ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے ڈینگی کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی 77 مریض رپورٹ ہوئے.

جن میں لاہور سے 24، راولپنڈی سے 7 جبکہ فیصل آباد، سرگودھا اور شیخوپورہ سے 6 چھ کیسز ، گوجرانولہ، ملتان، قصور اور وہاڑی سے 4 چار جبکہ خانیوال اور بہاولنگر سے 2 دو کیسز،سیالکوٹ، ننکانہ صاحب، مظفرگڑھ، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پاکپتن اور جھنگ سے 1 ایک کیس رپورٹ ہوا۔

رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 18,167 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔رواں سال کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 7,816 کیسز سامنے آئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے ۔

رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 41 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 583 مریض داخل ہیں ۔لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 307 داخل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں