dhq hospital mandi bahauddin

ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ

منڈی بہاوالدین : ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی خاتمہ کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل مریضوں کا کو پرسان حال نہیں فی الفور ایکشن نا لیا گیا تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 2 نومبر 2022) تفصیلات کے مطابق اس وقت منڈی بہاوالدین میں آۓ روز ڈینگی کے نئے مریض سامنے آرہے ہیں جن کی تعدد مسلسل بڑھتی جارہی ہے محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے

جس کی وجہ یہ تعداد خطرناک حد تک بڑھ سکتی جس پر قابو پانا مشکل ہو گا دوسری جانب ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل مریضوں سے لاوارثوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے اگر فی الفور اس صورتحال پر ایکشن نا لیا گیا تو خطرناک نتائج سامنے آئیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں