وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین کے مستحق گھرانوں میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن بیگز کی تقسیم عزت و تکریم کے ساتھ جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ از خود فیلڈ میں راشن بیگز کی تقسیم کو مسلسل مانیٹرکر رہے ہیں ۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15مارچ 2024) انہوں نے آج قادرآباد میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن بیگز کی تقسیم کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں راشن بیگز کی تقسیم کروائی۔ ڈپٹی کمشنر نے راشن بیگز کی تقسیم کے عمل اور موبائل ایپ کے ذریعے ڈیٹا اینٹری کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مستحقین سے راشن بیگز کی تقسیم کے حوالے سے استفسار کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن بیگز کی تقسیم عزت کے ساتھ ان کی دہلیز پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ۔