کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس پر مبنی 118 کارروائیاں کیں جس کے دوران 16 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
یہ کارروائیاں لاہور، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، چنیوٹ اور وہاڑی میں کی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ فتنہ الخارج کے خطرناک دہشت گرد عمر کو لاہور سے اسلحہ اور بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔ دہشت گرد کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔
دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم، 3 ڈیٹونیٹرز، 12 فٹ سیفٹی فیوز وائر، پمفلٹس اور نقدی برآمد ہوئی۔ دہشت گردوں کی شناخت طفیل، صدیق، شبیر الحق، محمد ابراہیم، عبدالرشید، عمر، صدام حسین، وقار مرتضیٰ اور عدنان وغیرہ کے نام سے ہوئی، حکام کے مطابق دہشت گرد لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ مختلف مقامات پر آپریشن۔ رواں ہفتے 4480 کومبنگ آپریشنز کے دوران 431 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
Leave a Reply