کمشنر اور آر پی او گوجرانوالہ کی ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل کے گھر آمد

Commissioner and rpo gujranwala visit home of martyred constable
Share

Share This Post

or copy the link

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے ضلع منڈی بہاوالدین کی تحصیل پھالیہ کے موضع تھانہ بھاگٹ میں تعینات شہید پولیس کانسٹیبل شبیر احمد کے والدین سے ان کے گھر میں ملاقات کی۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 03اکتوبر 2023 ) اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر اور آر پی او نے شہید کانسٹیبل کے والدین سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا اور ان کی دلجوئی کی۔ انہوں نے شہید کانسٹیبل کے والدین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کروائی۔

خاتون کو نہر میں ڈوبنے سے بچاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا

بعد ازاں کمشنر اور آر پی او نے شہید کانسٹیبل کے ڈوبنے والی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شہید کانسٹیبل کی نعش کی تلاش کیلئے جاری آپریشن کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر نوید حیدر شیرازی اور آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ شہید کانسٹیبل شبیر احمد نے جرات اور بہادری کی ایک نئی تاریخ رقم کی ایک انسانی جان کو بچانے کی خاطر اپنی جان کا نزرانہ پیش کر دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید کے خاندان کے جذبات قابل دید ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ جرات و بہادری سے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید کانسٹیبل کی عظیم قربانی اہل منڈی بہاﺅالدین کیلئے باعث فخر ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ضلع منڈی بہاوالدین کی تحصیل پھالیہ کے موضع تھانہ بھاگٹ میں تعینات پولیس کانسٹیبل شبیر احمد میکن بعمر 22/23 سال نے عذرہ بی بی بعمر 55 سال سکنہ رائیکے جس نے تھانہ بھاگٹ کے قریب رسول،قادر آباد لنک نہر مانو چک میں خودکشی کی نیت سے پل کے اوپر سے چھلانگ لگا دی تھی۔

جس کوپولیس کانسٹیبل شبیر احمد نے دیکھتے ہوئے اس کی جان بچانے کی خاطر نہر میں چھلانگ لگائی اور اس عورت کو کنارے لگا دیا۔ جس سے اس عورت کی جان تو بچ گئی مگر پانی کی تیز لہروں نے کانسٹیبل شبیر احمد کو بہا لیا جس کی نعش ابھی تک نہ مل سکی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں نعش کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کمشنر اور آر پی او گوجرانوالہ کی ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل کے گھر آمد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!