Category: منڈی بہاوالدین

  • ون ڈش کی خلاف ورزی پر میرج ہال مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

    ون ڈش کی خلاف ورزی پر میرج ہال مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

    منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 13 اپریل 2025) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین ندیم بلوچ نے ون ڈش پر عملدرآمد کے حوالے سے میری لینڈ میرج ھال کو اچانک چیک کیا۔ انہوں نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر میرج ہال مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ میرج ایکٹ کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔ شادی ہالز ، مارکیز اور کیٹرنگ سروسز کی انتظامیہ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی سے باز رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میرج ہال مالکان اپنے اور بہترین قومی مفاد میں میرج ایکٹ کی پابندی کریں ۔

    میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کی روک تھام کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب میرج ہال و مارکیز اور کیٹرنگ سروسز والوں کے خلاف بھاری جرمانوں کے ساتھ مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔

  • پانچ سالہ مغوی بچہ 72 گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب، تاوان کی رقم بھی برآمد

    پانچ سالہ مغوی بچہ 72 گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب، تاوان کی رقم بھی برآمد

    منڈی بہاءالدین پولیس کی بڑی کارروائی، پانچ سالہ مغوی بچہ 72 گھنٹوں میں بحفاطت بازیاب، تاوان کی رقم 30 لاکھ روپے برآمد، ایک اغوا کار پولیس مقابلے میں ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار جبکہ واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا

    منڈی بہاءالدین: تھانہ میانہ گوندل کی حدود سے اغواء ہونے والا پانچ سالہ بچہ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ پولیس نے اغواء کاروں کے قبضے سے تاوان کی 30 لاکھ روپے رقم بھی برآمد کر لی، جبکہ ایک اغواء کار مقابلے میں ہلاک ،دوسرا زخمی حالت میں جبکہ وقوعہ میں ملوث تیسری ملزمہ بھی گرفتار

    تفصیلات کے مطابق، 6 اپریل بروز اتوار کو تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ ممدانہ سے پانچ سالہ عبداللہ ولد خالد محمودصبح گیارہ بجے گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا۔ والد کی جانب سے شبہ ظاہر کیا گیا کہ نامعلوم افراد نے بچے کو اغواء کر لیا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا.

    اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اور خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے جدید تفتیشی طریقے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت دی۔ ڈی ایس پی سرکل ملکوال کی سربراہی میں،ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل،IT برانچ اور سی آئی اے پولیس ٹیم نے شب و روز محنت کرتے ہوئے بچے کا سراغ لگایا اور اسے اغواء کاروں کے قبضے سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

    ڈفر جنگل میں تاوان کی رقم وصول کرنے کی غرض سے آئے ہوئے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پاکر پولیس نے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے چھاپہ مارا تو اغواء کاروں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک اغواء کار موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کا تعلق ضلع بہاولپور تحصیل یزمان چک نمبر 129 ڈی این بی سے ہے .

    ہلاک ملزم کی شناخت شان علی ولد محمد نواز قوم مسلم شیخ جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت ماجد ولد رمضان قوم گوپیرا سے ہوئی ہے جو کہ بہاولپور کے رہائشی ہیں تاہم وقوعہ میں ملوث ملزمہ عصمت بی بی کا تعلق ممدانہ علاقہ تھانہ میانہ گوندل سے ہے .

    ڈی پی او وسیم ریاض نے پولیس ٹیم کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے.

  • منڈی بہاءالدین: گیس کی غیر قانونی ری فلنگ، دکان سیل

    منڈی بہاءالدین: گیس کی غیر قانونی ری فلنگ، دکان سیل

    منڈی بہاءالدین: اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والے دکاندار کے خلاف کارروائی کی۔ دکان کو سیل کر دیا گیا، سامان ضبط کر لیا گیا اور متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے کہا کہ گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    گیس لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول آ گیا

    انہوں نے کہا کہ گیس ری فلنگ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔

  • نقول کے عوض رشوت وصول کرنے پر ملازم رنگے ہاتھوں گرفتار

    نقول کے عوض رشوت وصول کرنے پر ملازم رنگے ہاتھوں گرفتار

    منڈی بہاؤالدین ۔ڈی سی دفتر میں انٹی کرپشن کا چھاپہ، ایک اہلکار گرفتار. گرفتار اہلکار نے سائل سے نقول دینے کے عوض 10ہزار رشوت طلب کی۔انٹی کرپشن

    منڈی بہاءالدین ۔گرفتار اہلکار مدثر نےرجسٹری کی نقل دینے کے عوض 5،000روپے وصول کیے۔سرکاری اہلکارکو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلیے ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیاگیاہے۔انچارج انٹی کرپشن عمران الحق

    منڈی بہاؤالدین ۔گرفتار نائب قاصد نے کہاکہ رشوت کی رقم اپنے افسر کودینی ہوتی ہے، سائل . سرکاری دفاتر میں رشوت وصولی معمول بن چکی ہے،شہری حلقے. محکمہ انٹی کرپشن کی رشوت کے خلاف کارروائی پر شہریوں کا اظہار اطمینان

  • بھاگٹ:  منشیات فروشوں سے 1350 گرام ہیروئن برآمد

    بھاگٹ: منشیات فروشوں سے 1350 گرام ہیروئن برآمد

    منڈی بہاءالدین {محمد انور بیوروچیف} تھانہ بھاگٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروئی. 1350 گرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

    تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ بھاگٹ کے ایس ایچ او محمد نواز نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمر علی ساکن چکریاں گجرات کو مشکوک سمجھ کر تلاشی لی تو اس سے اعلی کوالٹی کی 1،350 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ھے

    منشیات فروش ہیروئن کا ایک ٹوکن جس کا زیادہ سے زیادہ وزن 300 ملی گرام تک ہوتا ھے جو 500 روپے تک فروخت کرتے ہیں، اس طرح پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے. ایس ایچ او کے مطابق منشیات فروشوں کا صفایا کرنا میرے کمانڈر کا حکم ہے، اس پر ہر صورت عمل کر کے منشیات فروشی کو ختم کریں گے.

  • ایثار فاؤنڈیشن قادرآباد نے 25 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں کروا دیں

    ایثار فاؤنڈیشن قادرآباد نے 25 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں کروا دیں

    قادرآباد (منڈی بہاؤالدین) ایثار فاؤنڈیشن قادرآباد منڈی بہاؤالدین نے حسبِ روایت اس سال بھی اپنی بہترین روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 25 مستحق بچیوں کی شادی کا اہتمام کیا۔ یہ شادیاں نہایت عزت و احترام کے ساتھ انجام دی گئیں، جہاں بچیوں کو اپنی بیٹیوں کی طرح رخصت کیا گیا۔

    اب تک ایثار فاؤنڈیشن 233 بچیوں کو زندگی کے نئے سفر پر رخصت کر چکی ہے، جو کہ ایک شاندار فلاحی کارنامہ ہے۔ یہ عمل نہ صرف قابلِ تعریف ہے بلکہ ہمارے معاشرے کے لیے ایک روشن مثال بھی ہے۔

    ایثار فاؤنڈیشن قادرآباد کا جذبۂ خدمت واقعی لائقِ فخر ہے۔ خاموشی سے خدمتِ خلق کا یہ سفر جاری رکھ کر انہوں نے سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کا خوبصورت عملی نمونہ پیش کیا ہے۔

    ایثار فاؤنڈیشن کے تمام ممبران، معاونین، اور اہلِ خیر حضرات جنہوں نے اس نیکی میں حصہ لیا، وہ حقیقی معنوں میں قابلِ ستائش ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو اس عمل کا بہترین صلہ عطا فرمائے، ان کے رزق و عمر میں برکت دے، اور ان کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

  • لالہ موسیٰ سے براستہ ملکوال پنڈ دادن خان چلنے والی ٹرین کا روٹ تبدیل کر دیا گیا

    لالہ موسیٰ سے براستہ ملکوال پنڈ دادن خان چلنے والی ٹرین کا روٹ تبدیل کر دیا گیا

    محکمہ ریلوے نے 15اپریل سے لالہ موسیٰ براستہ ملکوال پنڈ دادنخان چلنے والی ٹرین کا روٹ لالہ موسیٰ سے پنڈ دادنخان تبدیل کرکے لالہ موسیٰ‘ سرگودھا‘ پنڈ دادنخان کردیا ہے

    یہ ٹرین لالہ موسیٰ سے صبح 6 بجے روانہ ہو کر منڈی بہاؤالدین، ملکوال، پھلوان، بھلوال سے ہوتی ہوئی صبح 10.40 پر سرگودھا پہنچے گی اور صبح 11.30 بجے سرگودھا سے روانہ ہو کر پنڈ دادن خان پہنچے گی جہاں سے ٹرین واپس ملکوال سے ہوتی ہوئی لالہ موسیٰ پہنچے گی۔

    اس ٹرین کے شروع ہونے سے سرگودھا کے لوگوں کو پنڈ دادن خان تک سفر کرنا آسان ہو جائے گا۔ منڈی بہاءالدین، لالہ موسیٰ، ڈنگہ، پھلروان، بھلوال اور دیگر شہروں کے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی۔

  • پولیس مقابلے میں مطلوب ڈکیت ملزم مارا گیا

    پولیس مقابلے میں مطلوب ڈکیت ملزم مارا گیا

    منڈی بہاءالدین: تھانہ ملکوال کے علاقہ میں پولیس مقابلہ . بدنام زمانہ ڈکیت اقبال عرف بالو ہلاک

    منڈی بہاءالدین: ہلاک ملزم اقدام قتل، راہزنی اور متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا. ہلاک ملزم علاقہ میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا اور ضلعی پولیس کو مطلوب تھا.

  • گھریلو جھگڑے پر پولیس اہلکار نے زہریلی گولیاں کھا لیں

    گھریلو جھگڑے پر پولیس اہلکار نے زہریلی گولیاں کھا لیں

    منڈی بہاءالدین: گھریلو جھگڑے پر پنجاب پولیس کے نوجوان نے زیریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

    افسوس ناک واقع پھالیہ کے گائوں میکن میں پیش آیا جہاں پر ذوہیب اکرم نامی ناجوان نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا.

    نوجوان پنجاب پولیس میں ملازم تھا.

  • کوٹہڑہ: خالہ نے بھانجی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

    کوٹہڑہ: خالہ نے بھانجی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

    منڈی بہاءالدین میں خون سفید ہو گیا. کوٹہڑہ میں خالہ سے اپنی سگی بھانجی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی.

    منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 9 اپریل 2025) شہانہ لوک کہ قریب کوٹیہڑہ میں سگی خالہ نے اپنی بھانجی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا.

    بچی کی عمر 11 سال تھی سکول سے واپسی پر گھر میں داخل ہونے کے بعد خالہ نے فائرنگ کر کے بھانجی کو ہلاک کر دیا. بتایا گیا ہے کہ خالہ دماغی حالت سے کمزور ہے. پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا.