chicken rate today mandi bahauddin

برائلر مرغ کی قیمت 600 روپے فی کلو ہو گئی، آج کے ریٹس جانئیے

منڈی بہاءالدین میں برائلر مرغ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی.فی کلو قیمت 600 روپے ہو گئی. آج برائلر مرغ 600 روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا. جبکہ فارمی انڈہ 278 روپے فی درجن میں فروخت کیا گیا ہے.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 9 فروری 2023) منڈی بہاءالدین میں برائلر مرغ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی. مارکیٹ کمیٹی منڈی بہاوالدین کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر مرغ کی فی کلو قیمت میں 29 روپے کا اضافہ کر دیا گیا. فی کلو قیمت 579روپے سے بڑھ کر 600 روپے ہو گئی. جبکہ زندہ برائلر مرغ کا فارم ریٹ 384 روپے فی کلو، تھوک ریٹ 392 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 400 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے.

آج تازہ ترین سبزی، پھل، گوشت و اشیائے خوردونوش کی ریٹ لسٹ دیکھیں

منڈی بہاوالدین میں آج فاری انڈے کی فی درجن قیمت 278 روپے مقرر کی گئی ہے. جبکہ پیٹی کا تھوک ریٹ 8،280 روپے مقرر کیا گیا ہے. منڈی بہاءالدین میں تازہ ترین سبزی، پھل، گوشت و اشیائے خوردونوش کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھنے کیلئے وزٹ کرتے رہیں ہماری ویب سائیٹ

اپنا تبصرہ لکھیں