chicken rate today mandi bahauddin

برائلر مرغ اور انڈے کی قیمت میں کمی، آج کے ریٹس جانئیے

منڈی بہاءالدین میں برائلر مرغ اور برائلر انڈے کی قیمت میں دن بہ دن اضافے کے بعد قیمت نیچے آ گئی. آج منڈی بہائوالدین میں برائلر مرغ کی قیمت 511 روپے فی کلو ہو گئی.

منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 13 ستمبر 2023) آج منڈی بہائوالدین میں برائلر مرغ 511 روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا. جبکہ فارمی انڈہ روز بروز اضافے کے بعد 285 روپے فی درجن میں فروخت کیا گیا ہے.

مارکیٹ کمیٹی منڈی بہاوالدین کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر مرغ کی فی کلو قیمت 511 روپے ہو گئی. جبکہ زندہ برائلر مرغ کا فارم ریٹ 325 روپے فی کلو، تھوک ریٹ 333 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 341 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے.

آج سبزی، پھل، گوشت و اشیائے خوردونوش کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

منڈی بہاوالدین میں آج فاری انڈے کی فی درجن قیمت 303 روپے سے کم ہو کر 285 روپے مقرر کی گئی ہے. جبکہ پیٹی کا تھوک ریٹ 8،430 روپے مقرر کیا گیا ہے. منڈی بہاءالدین میں تازہ ترین سبزی، پھل، گوشت و اشیائے خوردونوش کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھنے کیلئے وزٹ کرتے رہیں ہماری ویب سائیٹ

اپنا تبصرہ لکھیں