Kuthiala Sheikhn and Bhikhi hospital

اسسٹنٹ کمشنر کا کٹھیالہ شیخاں اور بھکھی ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین محمد عثمان امین نے رورل ہیلتھ سنٹر کٹھیالہ شیخاں اور بیسک ہیلتھ یونٹ بھکھی کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ڈاکٹر صاحبان اور طبی عملہ بھی موجود تھا۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 26 دسمبر 2022) اپنے دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لیا، انہوں نے سٹاف کی حاضری سمیت ڈیوٹی روسٹر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈزاور صفائی ستھرائی کے علاوہ دیگر شعبوں کا بھی بغورجائزہ لیا.

انہوں نے صفائی ستھرائی اور دیگرز اموز کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈاکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اصل شعار ہی عوام الناس کی خدمت ہونا چاہیئے، مریضوں کو طبی لحاظ سے ہر ممکن سہولیات کی بر وقت فراہمی آپ کی بنیادی اور پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں غفلت یا تاخیر نا قابل قبول ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکو مت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہم کردہ سہولیات کی دستیابی پر کڑی نظر مرکوز ہے تا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری رہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں