Tariq Mehmood Dhariwal Assistant Commissioner Mandi Bahauddin

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین طارق محمودکا تبادلہ کر دیا گیا

پنجاب حکومت نے 12 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے. اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین طارق محمودکا تبادلہ بطور اسسٹنٹ کمشنر میلسی کر دیا گیا.

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے 12 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار زوہیب ممتاز کو اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں تعینات،اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ساجد منیر کو اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار تعینات

اسسٹنٹ کمشنر میلسی محمد اویس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین طارق محمود کو اسسٹنٹ کمشنر میلسی تعینات،سہیل ریاض کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤ الدین تعینات،اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال عارف قریشی کو اسسٹنٹ کمشنر جنڈ تعینات،اسسٹنٹ کمشنر جنڈ محمد عرفان کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال تعینات

اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ماہم مشتاق کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو لاہور تعینات،محمد انس سعید کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں تعینات،اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور دلاور خان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور مجاہد ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور تعینات اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ کو اسسٹنٹ کمشنر فتح جھنگ تعینات کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں