ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین عدنان بشیر وڑائچ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، اسسٹنٹ کمشنرعدنان بشیر وڑائچ نے تجاوزات عملہ کے ہمراہ کٹھیالہ شیخاں میں بنی ناجائز تجاوزات جن میں تھڑے، شیڈز اور دکانوں کے سامنے قائم کی گئی عارضی ناجائز تجاوزات کو ختم کروا دیا۔
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 09 مئی 2025 ) اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرعدنان بشیر وڑائچ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر منڈی بہاءالدین میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عارضی اور ناجائز تجاوزات کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جس کا نوٹس لیتے ہوئے ناجائز تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے تا کہ سڑکیں، گلیاں اور بازار کھلے اور خوبصورت بنائے جا سکیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جن لوگوں نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں وہ از خود ہی تجاوزات کو ختم کر دیں، ورنہ تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق آپریشن کیا جائے گا۔انہوں نے دکانداران سے اپیل کی کہ وہ تجاوزات کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے کٹھیالہ شیخاں میں عرصہ دراز سے قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مثبت اقدام قرار دیا ہے۔
Leave a Reply