bus accident

طالبات سے بھری مدرسہ کی گاڑی سے ٹریکٹر ٹرالی ٹکرا گئی، 1 شخص جاں بحق، متعدد طالبات زخمی

جامعۃ المدینہ للبنات کنگ سہالی (گجرات)لنک روڈسے ٹریکٹر ٹرالی کی لاپروائی غلفت سے مین روڈ پر آتے ہوئے مزدا گاڑی نمبری 7665۔LES سے دھماکے کیساتھ ٹکرانے کی وجہ سے حادثہ جس کے نتیجہ میں 1ہلاک معتدہ طالبات شدید زخمی

پاہڑیانوالی (احسان نازشِ سے) تفصیلات کے مطابق ٹریکٹر ڈارئیورکی غلفت کی وجہ سے حادثہ مزدا گاڑی نمبری 7665۔LES چھٹی کے وقت طالبات کو لیکر پاہڑیانوالی کے نواحی گاوں جوکالیاں کی طرف جاتے ہوئے چیک پوسٹ پولیس تھانہ پاہڑیانوالی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے دھماکے کیساتھ ٹکڑانے سے حادثہ کا شکارہوگیا.

یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر خوفناک حادثہ، چلتی مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی

حادثے کے نتیجہ میں مزدا ڈرائیورمظہر اقبال ولد نذر محمد موضع جوکالیاں موقع پر دم توڑ گیا۔جبکہ متعدہ طالبات شدید زخمی ہوگئیں جن کو فوری طور پر1112 کی ٹیموں نے فوری ریسکیو کر کے پاہڑیانوالی اور میجر شبیر شیہد ہسپتال کنجاہ و عزیز بھٹی ہسپتال گجرات ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں