gold rate in pakistan today per tola

سونے کی درآمد پر عائد پابندی پر نظرثانی زیر غور ہے،حکام

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی سب کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ سونے کی درآمد پر پابندی عائد ہے جس پر نظر ثانی کیلئے غور کیا جا رہا ہے۔

کنوینر فدا محمد خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ وزارت تجارت کے حکام کی طرف سے سونے کی درآمد پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ سونے کی بغیر ڈیوٹی اور کسٹمز درآمد کی اجازت ہے، اسٹیٹ بینک نے سونے کی درآمد ممنوع کی ہوئی ہے کیونکہ سونے کی درآمد کیلئے زرمبادلہ استعمال ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی

حکام نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی سونا لا سکتے ہیں اور چاندی کیلئے بھی یہی پالیسی ہے۔ جبکہ سونے کی درآمد کی اجازت پر بین الوزارتی غور جاری ہے۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے لیے 17 فیصد سیلز ٹیکس بھی کم کیا گیا ہے۔

ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر وزارت خ نے سفارش کی کہ ڈالر کے مستحکم ہونے تک سونے کی درآمدات کو کم کیا جائے۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انڈسٹری پر لاگو ٹیکسیشن رولز کی تفصیلات کے لیے ایف بی آر کو آئندہ اجلاس میں طلب کیا جائے۔ صرافہ کمیٹی کے اراکین کو بھی ایک جامع نظریہ کے لیے بلایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں