42 days of ramadan

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اجلاس منعقد

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کے انقلابی اقدام سپیشل رمضان پیکج، شہر کی صفائی ستھرائی، سڑکوں کی ضروری مرمت ومیڈینز کی صفائی ستھرائی، مارکیٹ میں کھاد کی فراہمی،تجاوزات اور وال چاکنگ کا خاتمہ، ٹریفک مسائل کے حل، سٹریٹس لائٹس کی درستگی، شجرکاری مہم ، پرائس کنٹرول،ڈویلپمنٹ سکیمز، جعلی ادویات کے خاتمے سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 02 مارچ 2024) اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع کے عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ ضلع میں انتظامی فرائض کی ادائیگی کے لئے افسران و اہلکاران متحرک رہیں اور اپنے فرائض کی ذمہ دارانہ ادائیگی کے لئے ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں ،عام آدمی کے مسائل کے حل اور زندگی میں آسانی کے لئے مثبت اقدامات کو یقینی بنائیں۔

رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش کا وقت اور تاریخ بتا دی گئی

انہوں نے کہاکہ ضلع میں جاری عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کے ہیلتھ سیکٹر اورایم سیز سروسز سمیت دیگر اداروں میں پبلک سروس ڈلیوری سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے۔پرائس کنٹرول میکنزم کی کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔

افسران صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں۔ شہر کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کیلئے دن رات کام کیا جائے۔ایم سیز اور ضلع کونسل کی جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو کسانوں کو سرکاری نرخوں پرکھاد کی فراہمی اور جعلی ادویات کے خاتمے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ سرکاری امور کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہ کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں