کراچی: عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کمی سے 4 ہزار 125 ڈالر ہوگئی۔ اسی طرح عالمی منڈی میں چاندی کی فی اونس قیمت 1.20 ڈالر کمی سے 60.80 ڈالر ہوگئی۔
کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو تیسرے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کمی سے 434,936 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2,143 روپے کمی سے 372,887 روپے ہوگئی۔
کمی کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 120 روپے کمی سے 6 ہزار 559 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 103 روپے کمی سے 5 ہزار 623 روپے ہوگئی۔
