عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج تاریخ کی سب سے بڑی کمی ہوئی۔
جمعہ کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 355 ڈالر کی کمی سے 5150 ڈالر پر آگئی۔ اس کمی کو تاریخ کی سب سے بڑی کمی قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 35 ہزار 500 روپے کمی سے 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 30 ہزار 435 روپے کمی سے 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے ہوگئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 1106 روپے کمی سے 11069 روپے ہوگئی۔ جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 949 روپے کمی کے ساتھ 9,489 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پونے 6 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی۔
