ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین لیفٹیننٹ (ر) اسفند یار نے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران شہر میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی اور سڑکوں و فٹ پاتھوں پر سرکاری حدود میں موجود تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
قوانین کی خلاف ورزی پر دو دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی راستوں پر تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور اس حوالے سے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی
