سی ای او ہیلتھ نے رورل ہیلتھ سنٹر چیلیانوالہ کا اچانک دورہ کیا، مختلف شعبوں کا جائزہ لیا

RHC Chillianwala
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف نے رورل ہیلتھ سنٹر چیلیانوالہ کا اچانک دورہ کیا، اپنے دورے کے دورے انہوں نے سٹاف کی حاضری کو چیک کیا جو کہ تمام سٹاف حاضر پایا گیا اور ڈیوٹی روسٹر نمایاں جگہ پر آویزاں تھا۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 23نومبر 2022) انہوں نے سٹاف کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کی ہدایت کی۔ او پی ڈی اور لیبر روم کے مریضوں کا ڈیٹا بھی آن لائن پایا گیا، انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق کسی بھی مریض کا ڈیٹا فوری آن لائن کیا جائے ۔انہوں نے موقع پر موجود ڈاکٹر صاحبان اور طبی عملہ کو علاج معالجہ سے قبل طبی آلات کی صفائی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔

سی ای او ہیلتھ نے ای پی آئی روم کا بھی معائنہ کیا ۔ جو کہ تمام ویکسین کولڈ سٹور میں موجود تھیں۔اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف نے کہا کہ حکومت جتنے وسائل اس وقت ہیلتھ سیکٹر پر خرچ کر رہے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ہسپتالوں کے لئے جتنے فنڈز مانگے جائیں فوراً مل جاتے ہیں۔

صحت پر اتنے زیادہ فنڈز خرچ کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت شعبہ صحت کو کتنی زیادہ اہمیت دیتی ہے۔ آج طبی سہولتوں کے باعث زیادہ آمدنی والے افراد بھی سرکاری ہسپتالوں کو رخ کر رہے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سی ای او ہیلتھ نے رورل ہیلتھ سنٹر چیلیانوالہ کا اچانک دورہ کیا، مختلف شعبوں کا جائزہ لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!