سنی علما کونسل کے صدر کا بھارتی دھمکیوں کے خلاف پاک فوج کی حمایت کا اعلان

pakistan army flood camp
Share

Share This Post

or copy the link

سنی علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ محمد طاہر اشرف نے بھارتی دھمکیوں کیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ملک کے دفاع کیلئے سنی علما کونسل کے رہنما اور کارکنان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے

سنی علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ محمد طاہر اشرف نے ملکوال کے علاقہ بوسال سکھا میں پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف بھارتی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملکی دفاع کیلئے ضرورت پڑی تو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اس لئے جب تک کلمہ طیبہ موجود ہے پاکستان بھی ان شاءاللہ قائم رہے گا۔

سنی علما کونسل پنجاب کے صدر نے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی طاقتوں اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ نہیں ہے بلکہ اس کی ایک مضبوط فوج کے ساتھ کروڑوں عوام بھی جہاد کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج بھارت کو سبق سکھانے کیلئے تیار ہے۔ علامہ طاہر اشرف نے کہا کہ ہمارے ملک کی امن خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے بلکہ حملہ کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اس موقع پر سنی علما کونسل کے ضلعی صدر راؤ اشرف حسینی، رانا واجد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سنی علما کونسل کے صدر کا بھارتی دھمکیوں کے خلاف پاک فوج کی حمایت کا اعلان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!