ڈپٹی کمشنر نے ریٹائرمنٹ اور پروموشن پانے والے ملازمین میں شیلڈز تقسیم کیں

federal employees
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ اپنے فرائض منصبی محنت، ایمانداری، خلوص نیت سے ادا کرتے ہوئے شاندار انداز میں سروس مکمل کرنے والے ملازمین قابل رشک ہیں، ہمیں چاہیے کہ پبلک سروس ڈیلیوری کے عمل میں بہترین خدمات سر انجام دیتے ہوئے ریٹائر ڈ ہونیوالے اور پروموشن پانے والے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 28فروری 2024 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ اور پروموشن کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ملازمین کی پروموشن ان کا حق ہے تاکہ وہ زیادہ بہتر انداز سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں، سرکاری ملازمین دیانتداری ، محنت اور لگن سے کام کریں تاکہ ان کی بروقت پروموشن کی جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین رانا محمد ارشد، سپرنٹنڈنٹ، صفدر علی بھٹی اسسٹنٹ، تنویر علی خان اسسٹنٹ،محمد انور سینئر کلرک اور پروموشن حاصل کرنے والے محمد اسلم تارڑبطور اسسٹنٹ، مظہر اقبال بطور سینئر کلرک، توقیر اور شاہد غفور بطور جونیئر کلرکس شامل ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنرنے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں جبکہ پروموشن پانے والے ملازمین میں پروموشن لیٹرز تقسیم کئے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر نے ریٹائرمنٹ اور پروموشن پانے والے ملازمین میں شیلڈز تقسیم کیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!