لبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشی الٹ گئی، 75 میں سے 72 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

72 out of 75 youths drowned on their way from Libya to Italy
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین کے دو نوجوان لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے جاں بحق. ایک نوجوان فیصل کا تعلق پنڈی کالو سے اور دوسرے نوجوان شیراز گوندل کا تعلق ارزانی سوہاوہ سے تھا۔ ذرائع کے مطابق کشتی میں 75 افراد سوار تھے جن میں صرف تین زندہ بچ سکے۔

منڈی بہاؤالدین(حاجی مظہر اقبال گوندل ) منڈی بہاؤالدین کا فیصل ولد محمد اسلم قوم مہاجر ساکن پنڈی کالو کلاں چند دن پہلے لیبیا سے کشتی کے ذریعے اٹلی جا رہا تھا۔لواحقین کے مطابق 75 افراد کی یہ کشتی لیبیا کے شہر تیونس کے سمندر میں ڈوب گئی ہے۔کشی میں سوار 72 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔3 افراد کو سمندر سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔

اٹلی جانے کا خواہشمند دو بچوں کا باپ انسانی سمگلنگ کی بھینٹ چڑھ گیا

بچ جانے والے لڑکے لیبیا کے شہر تیونس کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔آج فیصل ولد محمد اسلم قوم مہاجر ساکن پنڈی کالو کلاں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ لواحقین نے حکومت پاکستان سے کشتی حادثہ میں جان بحق ہونے والے پاکستانیوں کی ڈیڈ باڈیز وطن واپس منگوانے کی اپیل کی ہے۔

لواحقین نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایجنٹ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،کیونکہ ایجنٹ نے جان بوجھ کر کشتی ڈبوائی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
لبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشی الٹ گئی، 75 میں سے 72 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!