آج سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، مغربی ہوائیں آئندہ ہفتے وقفے وقفے سے متاثر ہوں گی، محکمہ موسمیات۔
لاہور: 22 سے 26 مئی کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث ملک میں جاری گرمی کی لہر کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری، گلیات راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
23 سے 26 مئی کے دوران سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر سمیت پنجاب اور 22 سے 24 مئی کے دوران بلوچستان اور بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے۔