گجرات اور منڈی بہاؤالدین بار ایسوسی ایشنز کے لیے 22 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کی منظوری

muhammad khan bhatti
Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعلٰی پنجاب کی نوازشات, وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے گجرات اور منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف بار ایسوسی ایشنز کے لیے 22 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کی منظوری دیدی۔

مختلف بار ایسوسی ایشنز کو 7 کروڑ 50 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی مخصوص اور اپنوں کو نواز نے کیلئے سرکاری خزانے سے فنڈز کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعٰلی پنجاب نے گجرات اور منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف بار ایسوسی ایشنز 22 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کی منظوری دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہائوالدین وہ ضلع ہے جہاں زیادہ تر پولیس افسران پرویز الہٰی کی سفارش پر تعینات کیے جاتے ہیں

ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی نے اپنا صوابدیدی اختیار استعمال کرتے ہوئے گرانٹس کی منظوری دی۔ جبکہ قائمہ کمیٹی برائے قانون نے وزیر اعلی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ حکام کے مطابق منڈی بہاؤالدین کی بار کیلئے 1 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

اس سے قبل بھی پنجاب کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کیلئے 20 کروڑ روپے کے فنڈ منظور کیے جا چکے ہیں۔گزشتہ دو سالوں میں وکلا کی فلاح بہبود کے لیے 50 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹس حکومت پنجاب کی جانب سے منظور کی جا چکی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گجرات اور منڈی بہاؤالدین بار ایسوسی ایشنز کے لیے 22 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کی منظوری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!