گورنمنٹ سٹی ہسپتال منڈی بہاءالدین کا افتتاح کر دیا گیا

mandi bahauddin govt city hospital
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری کے ہمراہ سٹی ہسپتال منڈی بہاوالدین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے ، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، ڈاکٹر محمد افتخار، ڈاکٹر شکیل نذر، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر قمر الزمان، ایم ایس سٹی ہسپتال ڈاکٹر عظیم الدین، ڈاکٹر صاحبان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15دسمبر 2022) ڈپٹی کمشنر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ شہر کی عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر پرانے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو فنکشنل کر کے سٹی ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا ہے ،اس ہسپتال میںٹی ایچ کیو لیول کی تمام طبی سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔جس میں جنرل او پی ڈی، سرجری او پی ڈی، ایمرجنسی، فارمیسی، حفاظتی ٹیکہ جات، گائنی ، ڈائیلائسز، فزیو تھراپی، بلڈ بنک، وارڈز، ایکسرے اور لیبارٹری کی سہولیات موجود ہوں گی۔ ان سروسز کے علاوہ دیگر سہولیات بھی اگلے ڈیڑھ ماہ تک فعال کر دی جائیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سٹی ہسپتال منڈی بہائوالدین میں نئے ڈیلسز یونٹ و مشینوں کا افتتاح کر دیا

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب نے طبی سہولیات کے دائرہ کار کو بڑھا کر ڈاکٹرز اور معاون عملہ کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ایک خطیر رقم سے ہسپتال میں نئے بلاکس کا اضافہ اور نئی مشینری بھی خریدی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں مثالی کام کر رہی ہے ، منڈی بہاوالدین شہر کی عوام کی طبی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ہسپتال کا دائرہ کار بڑھایا گیا ہے۔

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری کا کہناتھا کہ سٹی ہسپتال کوپنجاب حکومت کی طرف سے اپ گریڈیشن کیلئے کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہری آبادی کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے مثالی کام کر رہی ہے ،ہسپتال میں مریضوں کے لئے تمام ضروری ادویات اور طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گورنمنٹ سٹی ہسپتال منڈی بہاءالدین کا افتتاح کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!