منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ کونسلز کے انتخابات پہلے مرحلے میں ہوں گے

voters in punjab
Share

Share This Post

or copy the link

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ، پہلے مرحلے میں 11میٹروپولیٹن کارپوریشنز میں جنرل کونسلرزکے انتخابات ہوں گے. منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ کونسلز کے انتخابات بھی پہلے مرحلے میں ہوں گے

لاہور( نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پنجاب حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مفصل خدوخال فراہم کردیئے ہیں ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جانب سے پہلے مرحلے میں بلدیاتی اداروں کے ڈھانچے کی تفصیل بھی فراہم کردی گئی ہے۔

پہلے مرحلے میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ، سرگودھا، بہاولپور، گجرات، ساہیوال اور ڈیرہ غازی کی میٹروپولیٹین کارپوریشنز میں جنرل کونسلرزکے انتخابات ہوں گے اس کے بعد اقلیت، خواتین، ورکرزکاشتکار، یوتھ، ٹریڈرز، معذوروں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، تبدیلی یا درستگی کیلئے سنٹر قائم کر دئیے

فیصل آباد، رحیم یار خان، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، اوکاڑہ، سرگودھا، بہاؤلپور، خانیوال، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفر گڑھ، وہاڑی، ملتان، گجرات، ساہیوال، اٹک، راولپنڈی، راجن پور، بھکر، خوشاب، جہلم، لیہ، نارووال، لودھراں، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، پاکپتن، کوٹ ادو، تلہ گنگ اور مری کی ڈسٹرکٹ کونسلز کے انتخابات بھی پہلے مرحلے میں ہوں گے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی طرف سے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ کمشنروں کو الیکشن کمیشن کو علاقوں کے نقشہ جات فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ کونسلز کے انتخابات پہلے مرحلے میں ہوں گے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!