پھالیہ میں پاک فوج لورز یوتھ فورس کی جانب سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی

lover youth force phalia
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین:پھالیہ میں پاک فوج لورز یوتھ فورس کی جانب سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے، پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی نامنظور کے کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 16 نومبر 2022) تحصیل پھالیہ کے نواحی گاؤں رنسیکے میں پاک فوج لورز یوتھ فورس کی جانب سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلعی صدر عبداللہ اعجاز گوندل نے کی، اس موقع پر شرکاء نے پوسٹر اٹھا رکھے تھے شرکاء کی جانب سے پاک فوج زندہ باد، پاک فوج اور ملک سلامتی کے ذمہ دار اداروں کے خلاف زبان درازی نامنظور کے نعرے لگائے گئے.

اس موقع پر ضلعی صدر عبداللہ اعجاز کا کہنا تھا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور ان حالات میں ہماری جغرافیائی سرحدوں کی محافظ افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ملک دشمن ایجنڈہ پر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ریلی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی مقامی چوک میں اختتام پذیر ہوگئی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پھالیہ میں پاک فوج لورز یوتھ فورس کی جانب سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!