سابق آئی سی سی ایمپائر اسد روف انتقال کر گئے

asad rouf
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور (تازہ ترین۔ 14 ستمبر2022ء) سابق آئی سی سی ایمپائر اسد روف انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ پینل کا حصہ رہنے والے سابق ایمپائر اور سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر اسد روف انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اہل خانہ کی جانب سے اسد روف کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بدھ کی رات کو انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

اسد روف اپنی دکان بند کر ے گھر واپس جا رہے تھے جب انہیں دل کا دورہ پڑا۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ واضح رہے کہ اسد روف ماضی میں آئی سی سی کے سب سے بہترین ایمپائرز کے گروپ ایلیٹ پینل کا حصہ رہے، انہیں دنیا کے بہترین کرکٹ ایمپائرز میں سے ایک مانا جاتا تھا۔ بعد ازاں کچھ تنازعات کی وجہ سے ان کا کرکٹ ایمپائرنگ کیرئیر ختم ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق آئی سی سی امپائر اسد رؤف لنڈا بازار میں کپڑوں کا کاروبار کرنے لگے

اسد روف ایمپائرنگ کیرئیر کے خاتمے کے بعد اپنی دہائیوں پرانے کاروبار سے دوبارہ وابستہ ہو گئے تھے۔ اسد روف نے پاکستان کی سب سے بڑی ویب سائٹ اردو پوائنٹ کو خصوصی انٹرویو بھی دیا تھا، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سابق آئی سی سی ایمپائر اسد روف انتقال کر گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!