پاک بھارت ٹاکرا 28 اگست کو ہوگا، ایشیا کپ 2022ء کے شیڈول کا اعلان

asia cup schedule 2022
Share

Share This Post

or copy the link

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے تصدیق کی ہے کہ ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے،میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان ہوگا۔ ایشین ٹائٹل پر حکمرانی کی جنگ 27 سے شروع ہوگی جبکہ ایونٹ کا فائنل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2021 کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، ایونٹ میں قومی ٹیم نے بھارتی سورماؤں کو بابراعظم کی قیادت میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد ہر 2 سال بعد کیا جاتا ہے تاہم 2020 میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کوروناکے باعث ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ سال 2023 میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاک بھارت ٹاکرا 28 اگست کو ہوگا، ایشیا کپ 2022ء کے شیڈول کا اعلان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!