برائلر مرغ سپلائی کرنے والے ناجائز منافع خوری کی مد میں 50کلو مال کے پیچھے 1 کلوکٹوتی کرنے لگے

chicken rate in mandi bahauddin today
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین(خصوصی رپورٹر 4 جولائی 2022)منڈی بہاوالدین میں برائلر مرغی سپلائی گاڑی والو کی ہٹ دھرمی. دکانداروں کا استحصال جاری، ناجائز منافع خوری کی مد میں 50کلو مال کے پیچھے 1 کلوکٹوتی کی جانے لگی، دکانداروں کااحتجاج ، وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاء ُالدین ودیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ.

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاء ُالدین برائلر مرغی سپلائی ایسوسی ایشن نے سرکاری ریٹ لسٹ کے علاوہ ناجائز منافع خوری جاری کررکھی ہے، پٹرول مہنگا ہونے کے نام پر دکانداروں کولوٹاجانے لگا، برائلر سپلائرایسوایشن نے ایکا کرکے لوٹ مارمچارکھی ہے، جسکی وجہ سے غریب دکاندار پریشانی کاشکار ہیں.

منڈی بہائوالدین میں آج برائلر مرغ کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

شہر بھر سے دکانداروں نے علاقہ آفس میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو انتظامیہ افسران ، پرائس مجسٹریٹس دکانداروں کو گراںفروشی پرجرمانہ کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف مافیا کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ، اگر انتظامیہ سرکاری ریٹ پربرائلر مرغی کی فراہمی یقینی نہیں بناسکتی تو ریٹ لسٹ جاری کرناچھوڑدے ، چھوٹے دکانداروں کی بجائے ناجائز منافع خوری کرنے والے بڑے سپلائرز کے خلاف پرائس ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: پولٹری مالکان نے مردہ مرغیاں نہروں میں بہانا شروع کر دیں، ویڈیو وائرل

دکانداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ، کنزیومرکورٹ اور منڈی بہاء ُالدین ضلعی انتظامیہ کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ برائلر مرغی سپلائر یونین کی ناجائز منافع خوری کی مد میں 50کلو مال کے پیچھے 1 کلوکٹوتی کوبند کرواکر دکانداروں کوسرکاری ریٹ پرفراہمی یقینی بناجائے ورنہ ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیاجائے گا۔

ہم وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز۔ کمشنر گوجرانوالہ۔ اینٹی۔کرپشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی۔کمشنر۔ محتسب اعلی سے اس لوٹ مار کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
برائلر مرغ سپلائی کرنے والے ناجائز منافع خوری کی مد میں 50کلو مال کے پیچھے 1 کلوکٹوتی کرنے لگے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!