railway phatak mandi bahauddin

بیوپاریوں نے ریلوے پھاٹک پر مویشی منڈی لگا لی، جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے

ٹیکسی سٹینڈ کے ساتھ ریلوے پھاٹک لائن پر بیوپاریوں نے مال مویشی باندھ لئے انتظامیہ اور ریلوے پولیس خاموش تماشائی کسی وقت بھی حادثہ رونما ہوسکتا ہے شہریوں نے متعلقہ افسران سے نوٹس لے کا ریلوے لائن پر باندھے جانوروں بیوپاریوں کو متبادل جگہ دینے کا مطالبہ کردیا

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 4 جولائی 2022) عید الاضحٰی کی آمد کے موقع ریلوے روڈ پھاٹک پر گیٹ کے ساتھ ریلوے ٹریک کے اوپر لوگوں نے جانور باندھ کر مویشی منڈی لگالی. ریلوے پولیس ضلعی انتظامیہ نے بیوپاریوں کو کھلی چھوٹ دے دی.

یہ بھی پڑھیں: قربانی کا جانور خریدنے سے پہلے صحت کی جانچ کیسے کی جائے؟

شہریوں نے افسراں بالا سے نوٹس لے کر ریلوے پھاٹک سے مال مویشی منڈی خاتمہ کرنے کا مطالبہ کردیا جوکہ کسی بھی وقت حادثہ رونما ہوسکتا ہے جس وجہ سے روڈ بھی بلاک ہے جبکہ آنے جانے والوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا ہے ان مشکلات سے ضلعی انتظامیہ اچھی طرح واقف ہے.

عید الاضحیٰ کے دن کی سنتیں جانئیے

مزید بتاتے چلیں گزشتہ روز کم عمر لڑکا جوکہ ٹرین کے نیچے آکر جان کی بازی ہار گیا تھا اور اگر دوسری جانب دو کلومیٹر آگے دیکھا جائے تو بیوپاریوں نے جانور اور اپنے موٹر سائیکل ریلوے ٹریک کے اوپر لگائے ہوئے ہیں جوکہ انتہائی خطرناک ہے.

یہ بھی پڑھیں: شفقت آباد: چلتی ٹرین کے نیچے آکر نوجوان جاں بحق

شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے یہاں سے روڈ پر رکاوٹیں دور کرکے مال مویشی کیلئے ایک جگہ مختص کی جائے اور آئندہ یہاں پر ریلوے کے ارد گرد جانور باندھنے والے کیخلاف کاروائی کریں.

اپنا تبصرہ لکھیں