ہم نئی جماعت بنائیں گے چودھری شجاعت کو بیٹوں نے یرغمال بنا لیا

PMLQ
Share

Share This Post

or copy the link

ظہورالہٰی خاندان کو نہ جانے کس کی نظرلگ گئی، طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کردیا ہے۔ مرکزی رہنماء رہنماء مسلم لیگ ق چودھری وجاہت حسین کی گفتگو

لاہور (تازہ ترین۔ 24 جون 2022ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ ہم نئی جماعت بنائیں گے چودھری شجاعت کو بیٹوں نے یرغمال بنا لیا، چودھری ظہورالہٰی خاندان کو نہ جانے کس کی نظرلگ گئی، طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کردیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ق لیگی رہنماء اور چودھری شجاعت کے بھائی چودھری وجاہت حسین کا کہنا ہے کہ ہم نئی جماعت بنائیں گے، 5 ماہ سے دونوں بھائیوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرتے رہے، چودھری شجاعت حسین کو ان کے بیٹوں نے یرغمال بنارکھا ہے، چودھری شجاعت حسین کو اولاد خراب کررہی ہے۔

چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ الیکشن کسی وقت بھی متوقع عوام کی رائے سے کوئی لا علم نہیں، چودھری شجاعت نے کہا عوام کو پیغام دو کہ میں اور پرویزالہٰی ایک تھے اور ہیں، لیکن اب کیا وقت آگیا ہے کہ ایک بھائی کے آگے اور دوسرے کے پیچھے پولیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ چودھری ظہورالہٰی خاندان کو نہ جانے کس کی نظرلگ گئی، چودھری شجاعت کے گھر کبھی زرداری کبھی شہباز اور کبھی مولانا پہنچ جاتے ہیں، طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کر دیا ہے، زرداری جتنے پیسے بانٹتا پھرتا ہے اتنے چودھری شجاعت خیرات دیا کرتے ہیں، لیکن افسوس ہے شجاعت حسین کا بیٹا زرداری سے ڈالر مانگ رہا ہے، پی پی31 سے ہمارے خاندان کے امیدوار عمران مسعود ہی ہیں، چودھری شجاعت اولاد کے ہاتھوں مجبور ہو چکے ہیں، سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ جونیجو دور سے لے کئی سالوں تک نواز شریف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا، نوازشریف جب جدہ گئے تب ساتھ چھوڑا، مشرف کا ساتھ بھی اس وقت تک دیا جب تک وہ پاکستان میں رہے، پی ڈی ایم کو جب تک ٹیک دینے والے اور باہر کی قوتیں ساتھ ہیں چلیں گے، ٹیک دینے والے اور باہر کی قوتیں ساتھ نہ دیں تو وہ نہیں چل سکتے۔ اسی طرح چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے حسین الٰہی نے کہا کہ جو ہمارے حلقوں میں ہمیں نہیں ہرا سکے وہ ہمارے گھر میں دراڑیں ڈال رہے ہیں، ہم مخالفین کا دلیری سے مقابلہ کرینگے واپسی کا کوئی راستہ نہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ہم نئی جماعت بنائیں گے چودھری شجاعت کو بیٹوں نے یرغمال بنا لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!