کے جی ایف چیپٹر ٹو نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

kgf
Share

Share This Post

or copy the link

پہلے حصے کی کامیابی کے بعد اداکار یش کی فلم کے جی ایف: چیپٹر2 نے ریلیز ہوتے ہی بزنس کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے۔

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی فلم کے جی ایف: چیپٹر 2 نے ریلیز کے پہلے ہی روز 140 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس ریکارڈ کرکے تمام بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رپورٹس کے مطابق فلم تھیٹروں میں ریلیز ہونے سے پہلے ہی ایڈوانس بکنگ سے 20 کروڑ روپے کما چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فلم کے جی ایف: چیپٹر2 کا ٹیزر ریلیز

اس سے قبل یہ ریکارڈ گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی تیلگو فلم آر آر آر کے پاس تھا جس نے ریلیز کے پہلے روز 134 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ فلم آر آرآر کی بات کریں تو اس نے ہندی باکس آفس پر صرف 5 کروڑ روپے کی ایڈوانس بکنگ درج کی تھی جو کے جی ایف 2 کے مقابلے نصف بھی نہیں ہے۔

فلم میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت اور روینہ ٹنڈن اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ مرکزی کردار ساؤتھ انڈین سینما کے اداکار یش ادا کر رہے ہیں۔ کے جی ایف چیپٹر 2 کے مصنف اور ہدایت کار پرشانت نیل ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کے جی ایف چیپٹر ٹو نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!