تحریک انصاف کے 31 اراکان نے استعفے دینے سے انکار کردیا

NA
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: تحریک انصاف کے 125 ارکان میں سے 2 ارکان قومی اسمبلی پرنس محمد نواز اور جواد حسین نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنے استعفوں کی تصدیق نہیں کی اور تحریک انصاف کے 31 ارکان نے استعفیٰ دینے سے انکار کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پنجاب سے 20، خبیر پختونخوا سے 4 ارکان نے استعفے نہیں دیے جبکہ سندھ سے 2 ، بلوچستان سے ایک جبکہ 3 خواتین اور ایک اقلیتی رکن قومی اسمبلی نے بھی استعفی نہیں دیا۔

انہوں نے بتایا کہ فرخ الطاف افضل ڈھانڈلہ، چوہدری عامر سلطان، میر غلام محمد لالی، عاصم نذیر، نواب شیر وسیر اور راجا ریاض، ریاض فتیانہ، غلام بی بی بھروانہ، رائے مرتضیٰ اقبال، احمد حسین ڈیہڑ، رانا قاسم نون، عبدالغفار وٹو، نے استعفے نہیں دیے۔

ذرائع کے مطابق سید سمیع الحسن گیلانی، سید مبین احمد، مخدوم سید باسط بخاری اور عامر طلال گوپانگ، امجد فاروق، سردار محمد جعفر خان لغاری اور سردار ریاض محمود، سندھ سے محمد میاں سومرو، عامر لیاقت حسین اور اکرم چیمہ نے استعفے نہیں دیے۔

انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا سے پرنس محمد نواز، صالح محمد خان، نور عالم خان اور جواد حسین جبکہ بلوچستان سے میر خان محمد جمالی مستعفی نہیں ہوئے اور قائم مقام اسپیکر قاسم سوری استعفوں کی منظوری کے باعث تاحال مستعفی نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق خواتین ارکان اسمبلی میں جویریہ ظفر آہیر، وجیہہ اکرام اور نزہت پٹھان نے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا جبکہ اقلیتی نشست پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار بھی استعفیٰ نہ دینے والوں میں شامل ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
تحریک انصاف کے 31 اراکان نے استعفے دینے سے انکار کردیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!