کراچی: سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی اپنے داماد شاہین آفریدی کو دی گئی افطار کی تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
شاہدآفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرداماد شاہین آفریدی کو دی جانے والی دعوت افطارکی تصویر شئیر کردی۔تصویرمیں شاہد آفریدی اورشاہین آفریدی افطارکے وقت دسترخوان پربیٹھے دعا مانگتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شاہد آفریدی کے قریب ان کی چھوٹی بیٹی بھی بیٹھی نظرآرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کو شاہد آفریدی کی 10 نمبر والی شرٹ مل گئی
شاہد آفریدی نے تصویرکے ساتھ پیغام میں لکھا کہ افطار کا وقت قریب ہے اس وقت دل سے دعا کرنی چاہئیے کیونکہ یہ دعاؤں کی قبولیت کا وقت ہوتا ہے۔ صاف دل اوراخلاص کے ساتھ میں اپنے پیارے پاکستان میں امن اورعوام کی خوشحالی کے لئے دعا کرتا ہوں۔
As iftar approaches we should utilise this time to make sincere dua, since it’s a time of acceptance. With a clean heart and the sincerest of duas I pray for peace and prosperity of my beloved Pakistan and all of its people, Ameen #PakistanZindabad #Ramadan pic.twitter.com/cMfnuZpMl6
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 13, 2022
شاہین آفریدی نے سسر کی جانب سے افطار کی دعوت کے جواب میں ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے پیارے ملک کے لئے آپ کی نیک خواہشات اوردعاؤں کے لئے آمین۔ افطار کے لئے شکریہ لالا۔ شاہد آفریدی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیرکی جانے والی افطارکی تصویرسوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہوگئی.