ویڈیو:خطاب کےدوران وزیراعظم کیلئے’لائیو’ کالےبکرے کاصدقہ

imran khan
Share

Share This Post

or copy the link

ملکی سیاسی صورتحال میں جہاں اپوزیشن گٹھ جوڑکے نتیجے میں مشکل کا شکارحکومت ڈٹ کے کھڑی ہے وہیں ان کے حامی بھی کسی سے کم نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد سے سوشل میڈیا پرطبل جنگ بجاہوا ہے جہاں وزراء اورمخالفین وحامیوں سمیت سبھی پیش پیش ہیں۔ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ آخری وقت تک مقابلہ کروں گا، سیاست میں ایک نظریے اورمقصد کیلئے آیا، مجھے کہا گیا استعفیٰ دے دیں.

اتوار کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی، ملک کا فیصلہ ہوگا، نتیجہ جو بھی ہو مزید طاقتور بن کر آؤں گا، زندگی میں کبھی ہارنہیں مانی، چاہتا ہوں قوم دیکھے کون جاکر اپنا ضمیربیچتا ہے، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے کہ عمران خان خاموش بیٹھے گا۔ اس پُرجوش خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھی مقابلہ کرنے کا عزم ظاہرکرنے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے.

سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیو تواس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دلچسپ ویڈیو میں ٹی وی اسکرین کے سامنے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے دوران ایک جوشیلا کارکن اُن پرسے صدقے کا بکرا واررہا ہے

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بہت سے صارفین نے اپنے تبصروں میں عمران خان سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں پاکستان کے لیے نجات دہندہ قراردیا۔ کالے رنگ کےاس بکرے کی جسامت کچھ صارفین کے لیے اچنبھے کا باعث بھی بنی کیونکہ اسے باآسانی ایک ہاتھ میں اٹھا کرگھمایا جارہا ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ویڈیو:خطاب کےدوران وزیراعظم کیلئے’لائیو’ کالےبکرے کاصدقہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!