ضلع منڈی بہاءالدین میں قائم 4 رمضان بازار آج سے فعال کر دئیے گئے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احسان الحق ضیاء نے رمضان بازار ملکوال کا اچانک دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کے مختلف سٹالز کا معائنہ، سکیورٹی انتظامات ، اشیاء کی کوالٹی ، مقدار اور قیمتوں کا بھی تقابلی جائزہ لیا۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 29 مارچ 2022 ) انہوں نے رمضان بازار میں آنے والے چینی اور آٹے کے صارفین کے بیٹھنے کی الگ الگ سہولیات اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور انچارج رمضان بازار پر واضح کیا کہ رمضان بازاروں میں عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی بنیادی ترجیح ہے۔ انہوں نے انجمن تاجران سے اپیل کی کہ وہ ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں اور اس بابرکت مہینے میں عوام الناس کیلئے آسانیاں پید ا کی جائیں۔

آج کی پھل، سبزی و گوشت کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں کریانہ، مشروبات ، کھجور، گوشت، انڈے عام مارکیٹ کی نسبت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ مارکیٹ کمیٹی اور ضلعی انتطامیہ کی جانب سے رمضان بازاروں میں فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی گئی ہیں جہاں سبزیاں، پھل ، دالیں اور بیسن عام مارکیٹ کی نسبت انتہائی کم قیمت پر فروخت کئے جا رہے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ضلع منڈی بہاءالدین میں قائم 4 رمضان بازار آج سے فعال کر دئیے گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!