ٹھیلے والے کی گول گپوں کے پانی میں پیشاب ملانے کی ویڈیو وائرل

featured
Share

Share This Post

or copy the link

بھارت میں ٹھیلے والے کی جانب سے گول گپوں کے پانی میں پیشاب ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان اور بھارت میں گول گپے بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں اور زیادہ تر لوگ صاف ستھری جگہ سے گول گپے (پانی پوری) کھانے کے بجائے سڑک کنارے کھڑے کسی بھی ٹھیلے والے کے پاس کھڑے ہوکر اپنا شوق پورا کرلیتے ہیں تاہم گول گپوں کے حوالے سے اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد عوام کو خبردار ہونا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹھیلے والے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گول گپے بیچنے والا شخص پانی میں اپنا پیشاب ملانے کی کوشش کررہا ہے، اس دوران وہاں موجود ایک شخص نے چھپکے سے ٹھیلے والے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ رپورٹس کے مطابق یہ وائرل ویڈیو بھارتی ریاست آسام کے شہر گواٹی کی ہے جہاں سڑک کنارے پانی پوری بیچنے والا چھپ کر پانی پوری کے پانی میں اپنا پیشاب ملادیتا ہے تاہم اس کی یہ حرکت وہاں موجود ایک شہری اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک 15 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور یہ ویڈیو سیکڑوں بار شیئر بھی کی جاچکی ہے۔ بعد ازاں مامن خان نامی ٹوئٹر صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’’پانی پوری کے پانی میں اپنا پیشاب ملانے والے ٹھیلے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے‘‘

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ٹھیلے والے کی گول گپوں کے پانی میں پیشاب ملانے کی ویڈیو وائرل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!