mandi bahauddin chicken rate list

ناجائز منافع خوری پر متعدد دکانداروں کو 75 ہزار روپے کے جرمانے

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 11 اگست 2022) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان کی سربراہی میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔

ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے مختلف دکانوں اور مارکیٹوں میں غیر معیاری ،اشیائے خوردونوش کی فروخت اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 470 انسپکشنزکیں، 36 دکاندارں کو 75 ہزار 500 روپے کے جرمانے کئے اور دکاندارحضرات کو تنبیہ کی کہ وہ عوام الناس کو صحت مند اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تمام اشیائے خو دونوش سرکاری نرخوں پرفروخت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور کسی قسم کی ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی سے اجتناب کریں بصورت دیگر ایسے دکانداروں کو نہ صرف بھاری جرمانے کئے جائیں گے بلکہ دکان سیل کرکے ان کو پابند سلاسل بھی کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں