ساروکی: سکول سے واپسی پر فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 طالبعلم قتل

dead body
Share

Share This Post

or copy the link

ساروکی چیمہ سکول سے واپسی پر فائرنگ سے تین بھائیوں سمیت چار طالبعلم قتل, راہگیر باپ بیٹا زخمی ۔ مقتولین کی عمریں 13 ، 15 اور 24 سال بتائی جارہی ہے جبکہ زخمیوں میں راہگیر 7 سالہ سلمان بھی شامل ہے۔ واقعہ نواحی علاقے ساروکی میں پیش آیا۔ پولیس تھانہ احمد نگر نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سپتال وزیرآباد منتقل کردیا

شہر رسول نگر (محمد یونس مہر) تفصیلات کے مطابق تھانہ احمد نگر کے علاقے ساروکی میں مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بنیاد پر چار نوجوان قتل جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شبریز ناصر، حسیب ناصر، گلریز ناصر تین بھائی طالب علم اپنے دوست بلال فیض کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اسکول سے گھر واپس آ رہے تھے کہ رستہ میں گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے چاروں موٹر سائیکل سوار طالب علم نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر 7 سالہ سلیمان اور اس کا والد روزی خان بھی شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی اس دشمنی کے باعث دونوں گروپ کے کئی افراد قتل و زخمی ہو چکے ہیں۔ احمد نگر پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دی ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ساروکی: سکول سے واپسی پر فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 طالبعلم قتل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!