rain in pakistan

گزشتہ روز منڈی بہاءالدین میں‌ 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ

راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش۔ بالائی علاقوں میں برف باری بھی شروع ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں فروری کے آخر میں بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہوتے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب میں بارش ہوئی۔ جڑانوالہ، نارووال، چنیوٹ، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال اور قصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

پشاور، شانگلہ، سوات، چترال، دیر، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور اور بونیر میں بارش کا امکان ہے۔ جبکہ صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، خیبر، کوہاٹ، کرم میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں