سعودی عرب میں 4 پاکستانیوں سمیت 10 منشیات فروش گرفتار

drugs
Share

Share This Post

or copy the link

ریاض: سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن میں پاکستانی اور ایتھوپیا کے شہریوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ سعودی میڈیا کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں میں 4 پاکستانی، 5 ایتھوپین اور ایک سعودی شہری شامل ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ساڑھے 33 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔

انسداد منشیات کے ادارے نے کریک ڈاؤن آپریشن کے بارے میں بتایا کہ ریاض میں ایک پاکستانی اور ایتھوپیا کے شہری کو گرفتار کرکے 20 کلو چرس برآمد کی گئی۔ اسی طرح جدہ میں 3 پاکستانیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 6 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ صوبہ جازان میں 4 ایتھوپیائی باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا جب کہ ایک سعودی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 7 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی گئی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کی سزا موت ہے۔ ابھی چند روز قبل منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو پھانسی دی گئی تھی جبکہ رواں سال 10 کے قریب منشیات فروشوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سعودی عرب میں 4 پاکستانیوں سمیت 10 منشیات فروش گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!