shah mehmood qureshi

ہم 3سال کا حساب دینے کیلئے تیار ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

عمران خان با کردار انسان ہیں ،انہوں نے جائیدادیں نہیں بلکہ کینسر اسپتال اور تعلیمی ادارے بنائے ،ہم 3سال کا حساب دینے کیلئے تیار ہیں، شاہ محمود قریشی

کندھ کوٹ ( تازہ ترین، 27فروری 2022) عمران خان با کردار انسان ہیں ،انہوں نے جائیدادیں نہیں بلکہ کینسر اسپتال اور تعلیمی ادارے بنائے ،ہم 3سال کا حساب دینے کیلئے تیار ہیں، پیپلز پارٹی پہلے اپنی 15سالہ کارکردگی کا حساب دے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا حقوق مارچ کے شرکاسے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان با کردار انسان ہیں جب کہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے شیطانی ذہنیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے سندھ حقوق مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ کے ایک وزیر نے عمران خان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیطانی ذہنیت آپ کی ہو سکتی ہے لیکن عمران خان کی نہیں کیونکہ جس عمران خان کو میں جانتا ہوں وہ باکردار انسان ہیں۔

وزیرخارجہ نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں اب فیصلہ کر لو کہ پیپلز پارٹی سے آزادی لینی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ روزگار کس سے لیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ جو نوکریاں بیچتے ہیں وہ روزگار کیسے دیں گے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 15 سال سندھ پر حکومت کی، عوام ان سے اب حساب مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جائیدادیں نہیں کینسر اسپتال اور تعلیمی ادارے بنائے تاہم ان کا کہنا تھا کہ لوگ جھکتے بھی ہیں او بکتے بھی ہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دس سال قبل میں نے تھرپارکر سے الیکشن لڑا اور جیتا لیکن دھاندلی سے مجھے ہرایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 15 دن تک الیکشن کمیشن سے نتیجہ مانگتا رہا لیکن ہار کا نتیجہ نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پوری سندھ کی اسمبلی کو میرے حلقہ میں اتارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تھر کے مستحقین کو صحت کارڈ فراہم کیے۔

انہوں نے کہا کہ انڈس ہائی وے 2 صوبوں کو ملانے والی سڑک ہے جس کو بنانے کے لیے مراد سعید کو کہتے ہیں کہ اس سڑک کو بنایا جائے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ساڑھے تین سال کا حساب ہم دیتے ہیں تم 15 سال کا حساب دو۔ انہوں نے براہ راست نام لے کر کہا کہ زرداری تم اپنا حساب دو کہ سندھ کے ساتھ 15 سال میں تم نے کیا کیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں