ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو خشک رکھنا ہے تا کہ ڈینگی مچھر کے لاروا کی افزائش نہ ہو سکے، ڈپٹی کمشنر

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18 اکتوبر 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ ڈینگی کی افزائش کے تمام ممکنہ مقامات کی باقاعدگی سے ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلینس جاری رکھی جائے، مون سون سیزن میں ہاٹ سپاٹ جگہوں کی مستقل بنیادوں پر لارا سائیڈنگ کی جائے تا کہ ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہو سکے، انہوں نے محکمہ صحت اور ماحولیات کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے جنگ یارڈز کو سیل کیا جائے، انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی سستی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق،سی ای او ہیلتھ (ڈی ایچ اے) ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال عاطف علی وڑائچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر محمد افتخار، ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، ڈاکٹر خالد عباسی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ منڈی بہاﺅالدین ڈاکٹر قمر الزمان، پھالیہ ڈاکٹر ناصر، ڈاکٹر عدنان، پی اے ٹو سی او ہیلتھ ارسلان رﺅف کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

قبل ازیں سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے اجلاس کو ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس، ڈینگی سپرے ، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک، ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ہفتے کی کاروائی کے مطابق ہاٹ سپاٹ جگہوں کی چیکنگ کے دوران 10جگہوں سے لاروے پائے جانے پر فوری طور پر مکینیکل لاروا سائیڈنگ کر دی گئی ہے جبکہ سو فیصد تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کر دی گئی ہے۔

ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 518 ٹیموں نے ان ڈور84 ہزار950 گھروں کو چیک کیا گیا ہے جبکہ65 ٹیموں نے آﺅٹ ڈور 11ہزار 340گھروں کو چیک کیا۔ اسی طرح ان ڈور سرویلینس کے تحت3 لاکھ70 ہزار369 کنٹینرز چیک کئے گئے جبکہ آﺅٹ ڈور سرویلینس کے تحت37 ہزار550 کنٹینرز چیک کئے گئے اور ہاٹ سپاٹ کوریج 100 فیصد رہی۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کی خلاف ورزیوں پر 7 افراد کے خلاف آئی آر درج کروائی گئی جبکہ حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر 17 جگہوں کو سیل کیا گیا اور 988 افراد کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں ۔

بریفنگ سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ ہمیں بحیثیت مجموعی ذمہ دارانہ رویہ اختیار رکھتے ہوئے اپنے ارد گرد کے ماحول کو خشک رکھنا ہے تا کہ ڈینگی مچھر کے لاروا کی افزائش نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ دفاتر اور گھروں کی صفائی خصوصاً چھتوں، گملوں، لانز میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور اس سلسہ میں ہر شخص پر کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کو ڈینگی کے ناسور سے محفوظ بنانے کیلئے ڈینگی کو مات دینا ہوگی یہ اسی صورت ممکن ہے جب مشینری جذبہ کے تحت فرائض کی بجاآوری ممکن بنائی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ضلع بھر کے سرکاری دفاتر میں افسران انسداد ڈینگی ایس او پیز پر نہ صرف سختی سے عمل کریں بلکہ ہاﺅس کیپنگ کرنے کے علاوہ دوسرے محکموں کو بھی اس کا احساس دلائیں۔ اس ضمن میں حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اس حوالے سے کوئی کوتاہی یا سستی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں