گیس، گھی، کوکنگ آئل، ڈیٹر جنٹ پاؤڈر، باتھ سوپ پھر سے مہنگے

لاہور: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈ کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، اچار، کیچپ، ماچس، ڈیٹرجنٹ پاؤڈر اور باتھ سوپ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جب کہ ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا۔

چائے کی پتی کے 950 گرام کے پیکٹ پر 40 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ ہارپک کی ایک لیٹر بوتل میں49 روپے، ماچس کے پیکٹ میں 10 روپے، برانڈڈ ڈیٹرجنٹ پاؤڈر کے پیکٹ پر 50 روپے، آلیوآئل کی قیمت میں 51 روپے فی لیٹر، گھی کے ایک کلو کے پیکٹ پر 31 روپے، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 34 روپے، ڈیڑھ لیٹر کولڈ ڈرنک کی قیمت میں 2 روپے، ٹائیلٹ سوپ کی قیمتوں میں 3 روپے، چکن اسپریڈ میں 50 روپے فی لیٹر، مکس اچار کی قیمت میں 30 روپے فی کلو جبکہ کیچپ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن کے صارفین کے لیے گیس 86.93 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جب کہ سوئی سدرن صارفین کے لیے گیس 54.47 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن صارفین کے لیے گیس کی قیمت اب 686.77 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن صارفین کی گیس 779.88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی ہے تاہم قیمتوں کا حتمی تعین حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔

اوگرا نے کہا ہے کہ سوئی گیس کمپنیوں کی درخواستوں کے برعکس قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، سوئی ناردرن کی قیمت میں 154 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی تھی تاہم 14 فیصد منظور ہوئی اسی طرح سوئی سدرن کی گیس 8 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم 7 فیصد اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں