” کپتان کے لیے اگلا ہفتہ اور 22 کا ہندسہ اہم “ ثنا بچہ بھی میدان میں آگئیں، بڑی پیشنگوئی کر دی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اینکر پرسن ثنا ء بچہ نے وزیر اعظم عمران خان کیلئے اگلا ہفتہ اہم قرار دے دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں ثنا ء بچہ نے لکھا ” کپتان کے لیے اگلا ہفتہ اور 22 کا ہندسہ اہم۔”ثناء بچہ نےاپنی اس پیشگوئی کا صرف اشارہ دیا ہے لیکن مکمل وضاحت نہیں کی کہ وزیر اعظم کیلئے یہ دو باتیں کس حوالے سے اہم ہوسکتی ہیں۔

اس پیشگوئی پر ثناء بچہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ ان کے ٹویٹ کے جواب میں پی ٹی آئی واریئر نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا ” خان صاحب نے ٹوکریوں کو اب نجومی بھی بنادیا ہے، پتہ نہیں اور کون کون سے کام کروائے گا ان سے۔”احمد کھوکھر نے کہا کہ ثناء بچہ یہی ٹویٹ سنہ 2023 میں بھی کر رہی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول 62 روپےکا تھا اب 162 کا ہے، تم نے جلسہ منڈی بہاؤالدین میں کیا تاکہ کسی کو پتہ نہ چلے، خواجہ آصف

وقاص علی جعفری نے ثناء بچہ کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا ” جب سے مرشد نے منڈی بہاؤالدین کے جلسے کے دوران یہ الفاظ کہے ہیں “جب تک میں زندہ ہوں ان کو نہیں چھوڑوں گا جب تک یہ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس نہ کردیں” اُس دن سے دھوئیں کے بادل مزید گہرے ہوتے جا رہے ہیں اور دھواں کہاں کہاں سے نکل رہا ہے اس کی گنتی ابھی جاری ہے۔”

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
” کپتان کے لیے اگلا ہفتہ اور 22 کا ہندسہ اہم “ ثنا بچہ بھی میدان میں آگئیں، بڑی پیشنگوئی کر دی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!