mandi bahauddin civil line

ڈی پی او کی تھانہ سول لائن میں کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب سردار علی خان کے ویژن کے مطابق تھانہ سول لائنز میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری. منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔ کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے اور موقع پر انکے حل کے احکامات جاری کیے

منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 28 مئی 2022) تھانہ سول لائنز میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں گردو نواح کے علاقہ کی عوام الناس سے درخواستیں موصول کر کے ان کے حل کے لئے فوری طور پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور کچھ درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا

کھلی کچہری میں سرکل صدر کے ڈی ایس پی ،ایس ایچ اوز، درخواست گزار، معززین شہر، میڈیا نمائندگان ،نمبرداران اور عوام الناس کی کثیرتعداد نے شرکت کی، نمبردران کو ٹھیکری پہرہ لگانے کی ھدایت جاری کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں