ڈپٹی کمشنر کے ملکوال رمضان بازار اور گندم خریداری مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

malakwal ramzan bazar
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے سستا رمضان بازار ملکوال کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز پر جا کر رعائتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی، وزن، معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 26اپریل 2022) ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں ایگری کلچر فیئر پرائس شاپس پر سبزیوں جن میں آلو، پیاز، ٹماٹر اور دیگر اشیاء کے معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے پھلوں ، چینی، آٹا اور کریانہ کے سٹالز کا بھی معائنہ کیا اور اپنی نگرانی میں آٹے اور چینی کا وزن کرا کر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے آٹے اور چینی کی دستیابی اور فروختگی رجسٹر کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔

انہوں نے صارفین سے اشیاء کی دستیابی، کوالٹی اور قیمتوں بارے بھی دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں 10کلو گرام آٹے کا تھیلا 400 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ گھی مارکیٹ سے 50 روپے فی کلو گرام کم قیمت پر اور چینی 70 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی ہدایت کے مطابق رمضان بازاروں میں عوام الناس کو سبسڈی پر بہترین سہولیات کے ساتھ اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدگی سے چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

آج کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے ملکوال اوپن مارکیٹ میں سستے آٹے کی دستیابی اور ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد پر فروخت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا، ایسی شکایات موصول ہونے پر پرائس ایکٹ کے تحت جرمانے کے ساتھ گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مرکز ملکوال کا بھی دورہ کیا، انہوں نے کاشت کاروں کو باردانہ کی فراہمی ،خریداری و دیگر انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی سٹاف کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ سنٹر پر آنے والے کاشت کاروں کو مثالی سروسز فراہم کی جائے، کسانوں کے بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ اور پنکھے چالو حالت میں ہونے چاہئیں۔ باردانہ کے اجراءکے حوالے سے کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہونی چاہیئے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر کے ملکوال رمضان بازار اور گندم خریداری مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!