ڈپٹی کمشنر کا قینچی چوک ،رینجرز کالونی روڈاور رسول روڈ کا دورہ، مسائل حل کرنے کی ہدایات

منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 19فروری2021)ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے قینچی چوک ،رینجرز کالونی روڈاور رسول روڈ کا اچانک دورہ کر کے سڑکوں کا تفصیلی معائنہ کیا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے ان سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں پر فزیکل اور فنانشل پراگرایس رپورٹس کا بھی معائنہ کیا اور بعض تکنیکی رکاوٹوں کو دور کرنے اور مسائل کے حل پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ایکسیئن ہائی وے، روڈز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

رسول روڈدورے کے دوران انہوں نے سڑک کو برابر کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی سکیموں کے دوران تکمیل تک ان کے معائنے کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے منظم منصوبہ بندی کے تحت ٹیم ورک کے تحت مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے صوبے بھر میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سڑکوں ، گلیوں کی تعمیرو توسیع کی سکیموں کیلئے ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے لہذٰا تمام منصوبے وقت پر مکمل کئے جائیں ۔ غیر ضروری تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متعلقہ افسران اور انجینئرز ترقیاتی فنڈز کا بر وقت استعمال یقینی بنائیں اور ترقیاتی کاموں کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے ، متعلقہ محکمے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ جتنی جلدی ترقیاتی کام مکمل ہوں گے عوام الناس اتنی جلدی ہی ان سے مستفید ہوں گے۔طارق علی بسرا نے افسران پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کو مفاد عامہ کے پیش نظر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوامی خواہشات کے مطابق یہ ترقیاتی اسکیمیں لوگوں کی سہولت کا باعث بنیں اور لوگ ان سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ لکھیں