ڈپٹی کمشنر کا علی الصبح شہری کی سبزی و پھل منڈی کا اچانک دورہ

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 03 نومبر 2021) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے آج علی الصبح شہر کی سبزی وپھل منڈی کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے عمل کا جائز ہ لیا ۔ انہوں نے مختلف دکانوں اور گوداموں کا معائنہ کرنے کے بعد اپنی نگرانی میں بھی پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کروائی۔

انہوں نے سبزی منڈیوں میں خریداری کیلئے آنے والے دکانداروں اور صارفین سے اشیاء کی قیمتوں اور کوالٹی سے متعلق استفسار بھی کیا جس پر وہاں موجود صارفین نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے عوام الناس کی سہولت کیلئے سبزی منڈی میں سبزی و پھل کا سستا سیل پوائنٹ بھی قائم کروا دیا۔ اس موقع پر انہوں نے آڑھتیوں اور نیلامی کے ممبران سے کہاکہ وہ عوام کی قوت خرید کے مطابق حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر پھل اور سبزیاں فروخت کریں اور صارفین کے حقوق کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے عوام دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کو ذخیرہ کرنا یا مہنگے داموں بیچنا ایک ناقابل ضمانت سنگین جرم ہے جس کی انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈینینس 2020کے تحت 3 سال قید کی سز ا اور ضبط شدہ مال کو 50 فیصد بطور جرمانہ عائد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر سبزی اور پھل پر الگ الگ سرکاری نرخنامہ آویزں کرنا لازمی ہے ۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری اپنی ذمہ داری نبھائیں ، ذخیرہ اندوزی میں ملوث عوام دشمن عناصر کی اطلاع ہیلپ لائن 0800-02345 پر دیں ۔ جس کی روشنی میں ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے شخص کو ضبط شدہ مال کا 10 فیصد بطور انعام دیا جائے گا .

یہی وجہ ہے کہ حکومتی ہدایت کی روشنی میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر قیمتوں میں استحکام کیلئے انتظامیہ پھل سبزی منڈی اور مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی سختی سے مانیٹرنگ کر رہی ہے ۔ انہوں نے آڑھتیوں اور نیلامی کے ممبران پر واضح کیا کہ صارفین کے حقوق کا خیال کرتے ہوئے عوام کی قوت خرید کے مطابق مقرر کردہ ریٹس پر ہی پھل اور سبزیاں فروخت کریں بصورت دیگر ناجائز منافع خوری پر سزا بھگتنا پڑے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں